پربودھنکر ٹھاکرے: Page 5 of 5

نکالنے جارہے تھے تب انہوں نے ہی مراٹھی اخبار نکالنے کا حکم دیا اور بعد میں ’’مارمک‘‘ نے شیو سینا کو  مقبول بنانے میں زبردست رول ادا کیا۔

           قلم کا یہ سپاہی ،زبان کا شہ سواراورعمل کا مجاہد، جو اپنی چوکھٹ پر پڑی مہمانوں کی چپل، جوتیوں کو اپنی اصل دولت تصور کرتا تھا،  ۲۰نومبر ۱۹۷۳ء کو ۸۸ سال کی عمر میں اپنے پیچھے ان مٹ نشانات چھوڑکردنیا سے رخصت ہو گیا۔ااورہمارے لئے ایک بے داغ اورشفاف زندگی کا نقشہ چھوڑگیا۔ ان کے جلوس جنازہ میں جتنے لوگ شریک ہوئے ، اتنے لوگ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے انتم سنسکار کے علاوہ ممبئی میں شاید ہی کبھی جمع ہوئے ہوں۔یہ مجمع دراصل عوام میں ان کی بے داغ شخصیت کی مقبولیت کا ثبوت تھا۔کہ،

 اپنے نقوشِ پاسے زمانے کے واسطے

 ترتیب دے رہاہوں نصاب سفرکو میں

 ٭٭٭